ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گھمسان کی لڑائی کے بعد صعدہ کے اہم مقامات پر یمنی فوج کا کنٹرول

گھمسان کی لڑائی کے بعد صعدہ کے اہم مقامات پر یمنی فوج کا کنٹرول

Sun, 11 Mar 2018 20:04:41    S.O. News Service

یمن11مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے شمالی مغربی گورنری صعدہ کے رازح کے علاقے کو حوثی باغیوں سے چھڑا لیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رازح کے وسیع وعریض علاقے کو باغیوں سے چھڑانے کی کارروائی کے دوران خون ریز لڑائی ہوئی تاہم باغی آخر کار فرار ہوگئے۔بارڈ سیورٹی فورسز کے بریگیڈ سات کے سربراہ کرنل حمود ھشام نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ رازح ڈاریکٹوریٹ مرکز اورجبل القد میں دو روز کے دوران لڑائی کے نتیجے میں 30 باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خفیہ نشانہ بازوں نے بھی متعدد حوثی باغی قتل کیے ہیں۔کرنل ھشام نے بتایا کہ صعدہ کے نواحی علاقیرازح کے بیشتر علاقے ایران نواز حوثی باغیوں سے چھڑالیے ہیں جب کہ بقیہ علاقوں کو بھی باغیوں سے صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری فوج نے الازھور، الحجلا، بنی معین قصبے، الحنکہ اور قلہ فراس سے بھی باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔


Share: